بیانکا سینسوری نے اپنے برہنہ لباس کے انتخاب پر خاموشی توڑ دی

کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے اپنے برہنہ فیشن کے انتخاب پر خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کی اپنی مرضی سے ہوتا ہے۔ 31 سالہ آرکیٹیکٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتی جو وہ خود نہ کرنا چاہیں، اور برہنہ انداز میں نظر آنا ان کا ذاتی انتخاب ہے۔
بیانکا نے یہ بھی واضح کیا کہ لباس کے حوالے سے وہ کانیے ویسٹ سے مشورہ ضرور لیتی ہیں اور یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے، نہ کہ کسی ہدایت یا دباؤ کے تحت کیا گیا کام۔
یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک سال قبل بیانکا سینسوری نے 2025 کے گریمی ایوارڈز میں برہنہ لباس پہن کر سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کی تھی۔ کانیے ویسٹ اور بیانکا نے 20 دسمبر 2022 کو کیلیفورنیا کے پالو آلٹو میں خفیہ تقریب میں شادی کی تھی، جو کم کارداشین سے کانیے کی علیحدگی کے صرف ایک ماہ بعد ہوئی۔
