شہبازشریف حکومت کے21ماہ میں قرضوں میں12ہزار733ارب کااضافہ

شہباز شریف حکومت کےپہلےاکیس مہینوں کےدوران قرضوں میں بارہ ہزار سات سو تنتیس ارب روپےکااضافہ ہوا۔

وفاق کاقرضہ نومبر تک بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپےہو گیا،نگران حکومت کے آخری مہینے تک یہ قرض64ہزار810ارب روپے تھا،وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ دوہزارچوبیس سےلیکرنومبردوہزارپچیس کےدوران ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزا ت کے مطا بق مارچ 2024سےنومبر2025 کے21مہینوں کےدوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں 11ہزار 943 ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 790رب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ نومبر2025تک بڑھ کر 77ہزار 543ارب روپےہو گیا۔

نگران حکومت کے آخری مہینےفروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810ارب روپے تھے۔

Back to top button