عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔کل نہیں سنایا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سےمحفوظ کیا جانے والا فیصلہ کل نہ سنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عدالتی عملے نےپی ٹی آئی کے وکلا کوفیصلے سےآگاہ کردیاہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کیلئےکل نئی تاریخ دے گی۔

کچھ روز قبل احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر کوسنایا جائےگا۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال27 فروری کوعمران خان اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی،190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان،سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نےبیان ریکارڈ کروائے۔

Back to top button