زین قریشی کے سوا26ویں ترمیم پرغائب ہونیوالےارکان کونکالنےکافیصلہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زین قریشی کے سوا 26ویں ترمیم کی منظوری کے وقت غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نےپارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نےکہا جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہےتھے۔پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد علی خان اور اورنگ زیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم اکتوبر2024 میں کی گئی تھی،تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پرحکومت کی حمایت کے شبہے پراپنے اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کیے تھے۔ وکاز زین قریشی،ریاض فتیانہ، مقداد علی خان اور اسلم گھمن کو جاری کیے گئے تھے۔
