مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

 

 

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کےلیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارک باد بھی دی۔ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحٰق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

خیال رہے کہ نہال ہاشمی وکیل اور سیاست دان ہیں جو مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے،وہ 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون انصاف اور انسانی حقوق بھی رہے۔نہال ہاشمی 2012 کے دوران کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا

یکم فروری 2018 کو ہاشمی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سزا سنائی،انہیں ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور اگلے پانچ سال تک عوامی عہدے نااہل کردیا گیا۔

 

Back to top button