آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جگہ راؤعبدالکریم کی تعیناتی کافیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جگہ راؤعبدالکریم کی تعیناتی کافیصلہ کرلیاگیا۔
وفاقی حکومت نے اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا جائے گا، جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔
آئی جی ڈاکٹرعثمان کافی عرصہ سے تعینات تھےاس وجہ سے تبدیلی چاہتے تھے
