دہشت گرد گروپوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کےلیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ،نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، تمام آئی جیز،آئی جی ریلویز پولیس،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری،آئی جی اسلام آباد، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کرتےہوئے پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبوں کو جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے اور آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور صوبوں کےدرمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرےگی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کےلیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کےلیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ضروریات  کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنےکا اعلان کیا اور 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات

محسن نقوی نےکہا کہ مؤثر کوآرڈینیشن کےلیے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے،امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پولیس اور ایف سی کو مضبوط کیا جائے گا،استعداد کار کو بڑھانا ہے اور تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔

Back to top button