سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نےپارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودہ تیار ہوتے ہی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو گی۔

عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس،ایم این اے علی وزیرجیل سےاسلام آبا دمنتقل

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے بعد عثمان بزدار نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کر دیا تھا۔

Back to top button