10روپے سے لیکر5ہزار روپے تک کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

گورنر سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ دس روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے کی،کاغذ کی کرنسی کی بجائے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔
کمیٹی رکن محسن عزیز نےاسمگلنگ کی روم تھام کیلئے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی ۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں۔پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل یہی استعمال ہو گی۔نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے،پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔
