ملک بھر میں بازار رات8بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے توانائی بچت کیلئےملک بھر میں بازار، مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

 

 

Back to top button