اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیاگیا۔الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی۔ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی دوطرح حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
الیکشن کمیشن کے مطابق ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔خواتین یوتھ کسان اور اقلیتی امیدواروں کا انتخاب بھی 9 وارڈ کے جیتے والے امیدوار ہی کریں گے ،نئے قانون کاگزٹ نوٹیفکیشن تاحال نہ ہونے کے باعث موجودہ شیڈول کے مطابق ہی امیدواروں کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔
