مخصوص نشستوں پرحلف، خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین سے حلف لینے کے لیے اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
محکمہ قانون نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہے، جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں صرف مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔
