جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

جنوبی افریقا کےخلاف کیپ ٹاؤن میں شروع ہونےوالے دوسرے ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم کےفاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کر نےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کےفاسٹ بولر میرحمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہےجبکہ بائیں ہاتھ کےاسپنر نعمان علی کےکھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔
میانوالی سےتعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کےمطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کےتیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نےکا فیصلہ کیا ہے۔
مصباح الحق عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانےکے حق میں نہیں تھے: سابق کرکٹرکا انکشاف
البتہ اسپنرز کےلئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی اسپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہےاور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچو ں کے دوران 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں اپنےنام کی تھیں،انھیں گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔
ٹیم مینجمنٹ بطوراسپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے،آل راونڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہےکہ نیو لینڈز کیپ ٹاون جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچو ں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان ٹیم کے 329 رنز کےجواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی،اس میچ میں سلمان علی آغا نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کرایک وکٹ حاصل کی تھی۔
