پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن ارکان کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسمبلی حکام نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہدایت پر حکومتی ریفرنس معطل کرنے کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جو سپیکر کی منظوری کے بعد جاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کےلیے حکومتی ارکان احمد اقبال،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر نے سپیکر کو درخواستیں دی تھیں۔
اپوزیشن کے معطل ارکان کی بحالی کا عمل سپیکر کی بیرونِ ملک واپسی کے بعد شروع کیا جائےگا۔ فریقین کے درمیان ہونےوالے معاہدے میں معطل ارکان کی بحالی کا نکتہ بھی شامل ہے۔
