اگلے پندرہ دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیاہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے پر برقرار رہےگی۔
یاد رہےکہ 31 اکتوبر کو حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیاتھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا تھاکہ اضافے کےبعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید بتایاگیا تھاکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسےکی کمی کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 13 نومبر کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافےکا تخمینہ لگایا گیاتھا۔
باخبر ذرائع نے بتایاتھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کےدوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کااضافہ ہوا ہے۔
24 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کا ارکان کو 10، 10 ہزار ورکرز لانے کا حکم
مزید کہاتھاکہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً ایک ڈالر فی بیرل تک ہے،حتمی شرح تبادلہ کےحساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 اور 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کاامکان ہے۔
