برطانیہ فلم فیسٹیول میں 6پاکستانی فلمیں پیش کرنےکافیصلہ

پاکستان برطانیہ فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 11 اور 12 اکتوبر کو لندن کے مشہور رچ مکس سنیما میں منعقد ہوگا جس میں 4 فیچر فلمیں اور 2 شارٹ فلمیں پیش کی جائیں گی۔

یہ فیسٹیول پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی پل کا کردار ادا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس سال کے ایونٹ کی سب سے بڑی پیشکش پاکستان کی پہلی سندھی زبان کی فلم انڈس ایکوز ہوگی جو 28 سال بعد ریلیز کی گئی ہے، رہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دریائے سندھ کے کنارے بسنے والے لوگوں کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ فلم کی طوالت 72 منٹ اور ریٹنگ 8.2 بتائی گئی ہے۔

فیسٹیول کی ایک اور نمایاں پیشکش ظہیر الدین احمد کی کرائم تھرلر فلم چِکڑ ہے جس میں عثمان مختار پولیس افسر سرمد زمان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والے ہولناک جرم کی تفتیش اور اس کے نتیجے میں درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کی ریٹنگ 8.4 اور دورانیہ 168 منٹ ہے۔

Back to top button