زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنےوالے بجلی گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہےکہ زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کردیا جائے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت مستقبل کےلیے بجلی کے منصوبوں اور ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، اویس لغاری،مصدق ملک، وزیر مملکت علی پرویز ملک شریک ہوئے۔
اجلاس میں بجلی کےمجوزہ اور جاری منصوبوں کی تعمیر میں پیشرفت اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بجلی کی موجودہ طلب اور استعداد سےبھی آگاہ کیا گیا جب کہ درآمدی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کی تحلیل اور ترسیلی نظام کی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائےاور بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کےلیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ پن بجلی منصوبے وہ ذرائع ہیں جن سےصارف کو ماحول دوست اور سستی بجلی ملےگی،بجلی کی موجودہ استعداد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے۔
ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جارہی ہے اور پاکستان خوش قسمت ملک ہےکہ ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔
مذاکرات کےلیے شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں : بیرسٹر گوہر
وزیر اعظم نے حکم دیا کہ زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنےوالے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیاجائے،بجلی ترسیل کےنظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیاجائے اور بجلی ترسیل کے نظام کو بین الاقوامی معیار ک ےمطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
انہوں نے بجلی شعبےکی اصلاحات کےلیے تمام اقدامات معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات بھی کی۔
