بیجنگ، کوالالمپور اورخلیجی ممالک کیلئےPIA کے آپریشن کی معطلی کا فیصلہ

پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کا آپریشن 11 اپریل سے معطل کردیا، خلیجی ممالک کا آپریشن بھی آپریل کے آخر تک معطل ہوجائے گا، یو اے ای کا ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کردیا گیا۔
پی آئی اے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کیلئےمنصوبہ ترتیب دیا گیا۔
اجلاس میں پی آئی اے نے تمام ڈسکاؤنٹ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو رعایت حاصل رہے گی۔
