عید الفطر کے احترام میں آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں،  آپریشن آج  رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔اس دوران سرحد پارحملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن نئی شدت سے دوبارہ شروع ہوگا۔

Back to top button