ایف بی آر کے افسران کو 140فیصد ہیڈ کوارٹر الاؤنس دینے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے گریڈ 17 تا 22 کے305 سے زائد افسران کو 140 فیصد ایف بی آر ہیڈ کوارٹر الاؤنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ الاؤنس صرف ایف بی آر میں تعینات افسران کو ملے گا جب کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایف بی آر کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو ہیڈ کوارٹر الاؤنس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایف بی آر افسران کو الاؤنس کی فراہمی کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ اس حوالے سے’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے الاؤنس کی سمری منظوری کے بعد واپس موصول ہوگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے افسران کے الاؤنسز کے

نواز شریف کی واپسی کی مخالفت کرنے والے لیگی رہنما کون؟

ریشنلائزیشن کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔

Back to top button