9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنا
وزیراعظم کےمشیر برائےسیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کےفیصلےایک دو دن میں ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مزید کچھ لوگوں کےفیصلے ایک دو دن میں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی ان میں شامل ہے۔
انہوں نےکہا کہ ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، پی ٹی آئی کو مشورہ ہےکہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔
شہباز شریف کا ٹیکس چوری پرشوگر ملز کیخلاف کارروائی کا حکم
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہےکہ عمران خان کے خلاف فیصلہ آئےگا تو اس کا اثر مذاکرات پرہوگا،یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئےاور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔
علی محمد خان نےکہا کہ 9 مئی کےواقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ملٹری کورٹ میں ملزم کو دفاع کا مناسب موقع نہیں ملتا، ساکھ سویلین عدالت کی سزا کی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سےسزائیں سنائی گئی تھیں۔