بجلی کی کمپنیوں کی ریکوری میں کمی ،خزانے کو472ارب کے نقصان کاسامنا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نیپرانے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے قومی خزانہ کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 کے مطابق  ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا جو ترسیل، تقسیم اور  کم وصولیوں  کی مد میں ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ترسیل اور تقسیم کی مد میں ایک سال میں 265 ارب اور کم ریکوری کی مد میں207 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا نے رپورٹ میں بتایا کہ ڈسکوز بجلی کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے۔

رپورٹ میں بجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی کم ریکوری پر بھی تشویش ہے اور نقصانات سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

Back to top button