فلم میں بولڈ مناظر پر میرے والدین نے فخر محسوس کیا

بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پاڈوکون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ریلیز ہونے والی بولڈ رومانوی فلم ’گہرائیاں‘ دیکھ کر ان کے والدین کے سر فخر سے بلند ہو نگے اور وہ خوشی سے نہال ہونگے۔ اس سے پہلے دیپکا نے یہ بیان داغا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے انکی فلم ’گہرائیاں‘ میں فلمائے گے رومانوی مناظر کو بے حد پسند کیا ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا ہے. یاد رہے کہ گہرائیاں نامی فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا ہے جس نے کرونا کی وبا کے بعد کامیابیوں کے نئے ریکارڈز بنا دئیے ہیں۔

’گہرائیاں‘ میں دپیکا، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردارادا کیے ہیں۔ فلم کی کہانی دپیکا پڈوکون اور ان کی کزن اننیا پانڈے کی منگیتروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں دپیکا پڈوکون اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کزن اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ سدھانت چترویدی سے عشق کرنے لگتی ہیں۔ فلم کی خاص بات اس میں شامل کئی بولڈ رومانوی مناظر ہیں۔

ان مناظر کی وجہ سے جہاں دپیکا پڈوکون پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں فلم کے ہدایت کار سمیت دیگر ٹیم کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ تاہم لوگوں کے بر عکس دپیکا پڈوکون کے والدین نے بیٹی کے بولڈ اور رومانوی مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کی ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انکے والدین نے فلم دیکھنے کے بعد ان کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی بولڈ ایکٹنگ پر فخر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ والدین نے ان کی اداکاری اور بولڈ مناظر دیکھنے کے بعد ان پر اعتراض کرنے کے بجائے انکی تعریفیں کیں۔ اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فلم میں ان کے بولڈ مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کیں اور انہیں خوشی بھی ہوئی۔

کوک سٹوڈیو کا نیا گانا ’’پیچھے ہٹ‘‘ بھی ہٹ ہو گیا

دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ انہیں بولڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب اننیا پانڈے نے بھی کہا کہ اگرچہ فلم میں بولڈ مناظر ہیں، تاہم ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے ان کی اداکاری اور فلم کی تعریفیں کی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اننیا پانڈے نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ’گہرائیاں‘ میں کام کرنے کے بعد وہ اپنی ذات میں مثبت تبدیلیاں بھی محسوس کر رہی ہیں۔

ادھر فلم کے ہدایت کار شکن بترا نے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد انہیں نامناسب ای میلز اور سوشل میڈیا پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔ شکن بترا نے بتایا کہ انہیں ناقدین نے ای میل کرکے لکھا ہے کہ اگر انہیں فلمیں بنانی نہیں آتی تو کیوں ایسا کام کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی۔

فلم کے ہیرو سدھانت چترویدی نے کہا تھا کہ ’گہرائیاں‘ کو 11 فروری کو پیش کیے جانے کے بعد ان کے چچا نے گاؤں سے فون کرکے یہ پوچھا تھا کہ کیا واقعی انہوں نے فلم میں دپیکا پڈوکون کو بوسہ دیا تھا؟ سدھانت چترویدی کے مطابق ان کے چچا نے ٹریلر آنے کے بعد پہلے ان کے والد کو فون کرکے پوچھا مگر پھر فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ فون کرکے معلوم کیا کہ فلم میں واقعی بوسہ دیا گیا تھا یا درمیان میں کوئی شیشہ وغیرہ رکھا گیا تھا کیونکہ یہ فرنچ کس بہت لمبی تھی۔۔

Back to top button