ہتکِ عزت کیس: سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ہتکِ عزت کے مقدمے میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کی کارروائی سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
