ہتک عزت کی درخواست پراپوزیشن لیڈرسندھ پرفرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کی درخواست پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی۔
سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔
پارلیمانی ریسلنگ چیمپئن شپ
عدالت کی جانب سے صوبائی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
سعید غنی نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے ہیں، عدالت نے گواہان کو 13 فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔