نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کےلیے 6 ہفتوں کی مہلت

سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کےلیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب قواعد و ضوابط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے پراسکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی قواعد و ضوابط کے متعلق رپورٹ عدالت میں نہیں آئی؟ اس پر پراسکیوٹر جنرل نے بتایا کہ نیب رولز بنا کر صدر کو بھیجے تھے لیکن صدر مملکت نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیے کہ وزارت قانون کے ذریعے رولز بھجوائیں۔ پراسکیوٹر جنرل نیب نے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی تیار کےلیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔