دفاعی صنعت ہی افواج کو مسلح کرنےکی طاقت ہے،جنرل ساحر شمشاد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرکاکہنا ہے کہ ہماری دفاعی صنعت ہی افواج پاکستان کو مسلح کرنے کی طاقت ہے،
آئی ایس پی آر کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا اور اس دوران غیرملکی وزرائے دفاع،مسلح افواج کے کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ساحر شمشاد سےترکی،آذربائیجان، جنوبی افریقہ،ارجنٹائن، ملائیشیا،یواےای ،کمبوڈیا، گیمبیا، برونائی،مالدیپ اوردیگر ملکوں کےعہدیداروں نےملاقات کی،ملاقاتوں میں دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیازمیں شریک غیر ملکی وفودکےساتھ ہونےوالی ملاقاتوں میں دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں تعاون پر بات چیت کی گئی ، معززمہمانوں نے دفاعی شعبے میں پاکستان کےساتھ تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر نےسمینار پاکستان کی ’’دفاعی پیداوار، امکانات ،چیلنجز اورآگے کا راستہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت ہی افواج پاکستان کو مسلح کرنے کی طاقت ہے، پاکستان کی دفاعی صنعتیں اعلیٰ تحقیق و ترقی کے ذریعے ملکی ضروریات پوری کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیڈیازکا فورم پاکستان کی ترقی یافتہ دفاعی صعنت کو دنیا تک پہنچانےکا بہترین موقع ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نےنمائش میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا ، پاکستان کےمقامی دفاعی آلات کی نمائش میں تینوں افواج کی کوششوں کو سراہا۔