اسرائیلی وزیردفاع کاایرانی قومی سلامتی کے مشیرعلی لاریجانی کوشہیدکرنےکادعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کردیا گیا ہے۔جبکہ ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کوشہید کرنےکادعویٰ مسترد کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کوکل رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے تاہم فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ شائع کیا گیا ہے، جس میں حالیہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔
نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔
