190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم فیصلے کےلیے تیار ہوکر  آئےتھے، جج صاحب نےاپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا،190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائےے گا، ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی ہے،ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیرمنصفانہ ہے،ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بے ہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، اگر یہ فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے، ان شااللہ عمران خان جھکیں گے نہیں، ڈٹےرہیں گے۔عمران خان القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں،انہیں اپنی جان کی پروا نہیں ہے۔

یرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا ہےکہ ہمارے خلاف انصاف نہیں ہورہا، اگر ہمارے ساتھ انصاف ہوتا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بہت پہلے آچکا ہوتا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: فیصلہ جمعہ 17 جنوری تک مؤخر

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 15 جنوری کو مذاکرات کی نشست متوقع ہے،مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ مؤخر کرکے ڈیل کا تاثر دینےکی کوشش کی جارہی ہے،ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم ڈیل بالکل نہیں کر رہے، ہم ڈیل کےلیے نہیں بلکہ جمہوریت کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں،ہم کوئی آسانی نہیں مانگ رہے،واضح کررہا ہوں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

Back to top button