قومی اسمبلی اجلاس ،نئے وزیراعظم کا انتخاب ایجنڈے میں شامل کرنیکا مطالبہ

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کےآج ہونیوالے اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ
ضمنی ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ سردار ایاز صادق ، نوید قمر اور شازیہ مری نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے یہ درخواست جمع کرائی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کے انتخاب کو ایجنڈا میں شامل کیا جائے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈے پر ہونا چاہیے۔

حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بند کرنے کا اعلان کردیا

دریں اثنا اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن اور حکومت کا ساتھ چھوڑنے والی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کا اہم مشترکہ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں شہبازشریف، بلاول بھٹوزرداری، مولانا اسعدالرحمن، عامر خان، شاہ زین ، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر خالد مگسی اور اسلم بھوتانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ پارلیمانی سربراہان نے تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبرگیم میں متحدہ اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Back to top button