پادری کی ہلاکت پر مسیحیوں کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

کے پی کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں ایک مسیحی پادری کی ہلاکت کے بعد مسیحیوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ اتوار کے روز پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں رنگ روڈ پر مدینہ مارکیٹ کے قریب یش آیا، پشاور رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ولیم سراج کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ولیم سراج ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ پیٹرک جیمز تھے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مودی سرکار پاک بھارت عوام کی قربتوں میں بڑی رکاوٹ

چرچ آف پاکستان کے سینیئر بشپ آزاد مارشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم حکومت پاکستان سے عیسائیوں کے لیے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Back to top button