دھمکی آمیزخط کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے ایم کیو ایم نے حکومت سے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا، لیاقت آباد میں ایک عشائیے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ’دھمکی آمیز خط‘ کوئی سازش ہوئی تو ہم نو منتخب وزیراعظم سے تعاون ختم کرنے میں ایک لمحہ ضائع نہیں کرینگے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے میں کوئی بین الاقوامی سازش شامل ہوئی تو پارٹی عمران خان کا ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ بات واضح کردوں کہ اگر یہ سازش ثابت ہوتی ہے تو ہماری پارٹی ایوان میں مزید نہیں رکے گی بلکہ عمران خان کے ساتھ احتجاج کرے گی۔
مریم نواز نے عمران خان کے گھڑی بیچنے پر سوالات اٹھا دیئے
کنوینرایم کیو ایم نے کہا کہ میں عمران خان سے بھی کہتا ہوں کہ اپنا دعویٰ ثابت کریں، اگر آپ کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی ہے تو آپ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اس سے بچ نہیں سکتے، ایک عدالتی کمیشن بننا چاہیے جہاں عمران خان اپنا دعویٰ ثابت کرسکیں۔
تاہم، انہوں نے بطور وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایم کیو ایم سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکے تھے۔
