لاہورمیں ڈینگی 3قیمتی زندگیاں نگل گیا

لاہور میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے وائرس مزید تین قیمتی جانیں نگل گیا۔

ایڈوائزری گروپ نے شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو اموات نجی  ہسپتالوں جبکہ ایک مریض میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

رواں سیزن میں اب تک پنجاب بھر سے 4 ہزار 9 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جس پر شہریوں میں اضطراب بڑھنے لگا ہے۔

Back to top button