حکومت کا مزید دفاع نہیں کر سکتا، ڈپٹی اٹارنی جنرل کا مستعفی ہونے کا اعلان

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ آنے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجاخالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی ہے، آئین کی دھجیاں اڑانے والی حکومت کا مریذ دفاع نہیں کر سکتا۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاڈپٹی سپیکر نے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی کام کیا۔

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریکِ عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دے کر آئین کے منافی کہا اور مسترد کردیا ۔جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر کو بھجوا دی ہے ،اور صدرمملکت عارف علو ی نے وزیر اعظم کی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس منظور کر لی۔

Back to top button