نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح  کی ملاقات آج ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات چین پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ  وفد میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی شامل ہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی طیارے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کیا، جہاں چینی سرکاری عہدیداروں نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی  چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات بھی کریں گے، اس کے لیے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی کل چین پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔

Back to top button