ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈیرہ غازی خان پولیس نےچوکی پرخارجی دہشت گردوں کا ایک اورحملہ ناکام بنادیا اورجوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق خیبرپختونخوا بارڈر پرواقع سرحدی چوکی لکھانی پر 20 سے 25 دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔
دہشت گردوں نےمارٹر گولوں، راکٹ لانچرز کا بے دریغ استعمال کیا۔دہشت گردوں کی جانب سے اسنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحےکا بھی استعمال کیا گیا۔
پولیس، ایلیٹ فورس اورایس او یو کےجوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبو ہوگئے۔
سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
جوابی کارروائی سےایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دہشت گردوں کےحملےکے دوران پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈیرہ غازی خان پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر شاباش اور کارروائیاں جاری رکھنےکا حکم دے دیا۔
واضح رہےکہ دہشت گرد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سرحدی چوکی لکھانی پرحملےکی کئی کوششیں کر چکے ہیں، لیکن تمام کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔