ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگرد حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دہشتگردوں نے سڑک کنارے آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی۔ جیسے ہی پولیس موبائل وہاں پہنچی، دھماکا ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی، جس کے باعث اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

مئی میں پاک بھارت کشیدگی ایک خطرناک جنگ کا رخ اختیار کرسکتی تھی، اسحاق ڈار

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھی جائے گی اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Back to top button