ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک بہادر جوان نائیک یاسر خان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا، ہلاک خوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
