ایران میں معاشی بحران اور مظاہروں کے باوجود حکومت مستحکم ہے، برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی، بڑھتی مہنگائی اور حالیہ مظاہروں کے باوجود حکومت کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی میڈیا نے ایران میں گزشتہ ہفتے ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث عناصر اور ہونے والے نقصانات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ یہ ویڈیوز ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس پر مشتمل ہیں، جنہیں برطانوی میڈیا نے نشر کیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث یہ ویڈیوز اس سے قبل منظر عام پر نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے ان فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایران اس وقت شدید معاشی دباؤ، مہنگائی اور عوامی احتجاج کا سامنا کر رہا ہے، تاہم حکومت کے خاتمے یا اعلیٰ ترین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں کسی قسم کی دراڑ کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
