حکومتی اعلانات کے باوجود مارکیٹ میں چینی 180 روپے کلو فروخت ہونے لگی

حکومتی اعلانات کےباوجود شہری فی کلوچینی 180روپے کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔
ایک ہفتے میں فی کلوچینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 61 پیسے کمی آئی ہےلیکن اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی اورپشاور میں چینی سب سے مہنگی ہے۔
حکومت کا ملک بھر کےلیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ
ادارہ شماریات نےکےتازہ اعدادو شمار کےمطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 180روپے اور اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو ہے۔
یا د رہےکہ نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار نےچینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلومقررکرنےکا اعلان کیا اور فاقی وزیر برائے نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر نےملک میں چینی کی قیمت 163 روپےکلو ہونےکا دعویٰ کیا تھا۔
