نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کےبعد ان ان کے دُلہا سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق، نیلم منیر کےشوہر کا نام محمد راشد ہے،جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔یہ شادی پسند کی ہے۔
ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ شادی کی تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی،جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کےبعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملےگا،عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنےوالی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے ان کو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہےجو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہےلیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملےگی۔
