پاکستان اوربھارت کے مابین نافذالعمل 13معاہدوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل 13معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر 13 میں 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطا بق بھارت سندھ طاس معا ہدے، مذہبی مقامات پر سہولیات کی فراہمی، زا ئرین او رویزا سہولیات سے متعلق معا ہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔
آبی وسائل کی تقسیم کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدہ عمل میں آیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل کے لئے 2 جولائی 1972 کو شملہ معاہدہ طے پایا۔
دونوں ممالک میں مذہبی مقامات کی زیارات سہل بنانے کے لئے 14 ستمبر 1974 کو پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ براہ راست ٹیلی کمیونیکیشن کے لئے 14 ستمبر 1974 کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
