وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف پنجاب کےمختلف شہروں میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

علی امین گنڈا پور کےخلاف پنجاب میں 56 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

دستاویز کےمطابق وزیر اعلیٰ کےخلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں 32 درج ہیں، اس کے علاوہ  راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4 اورگوجرانوالامیں ایک مقدمہ درج ہے۔

حکومت غیرسنجیدہ ہے، کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگی: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

 

حسن ابدال میں 2 اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کیاگیا ہے۔

دستاویز کےمطابق مقدمات میں دہشتگردی ،اقدام قتل اور ریاست کےخلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

Back to top button