چیمپئنزٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہیں،غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا،محمدرضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کاکہنا ہے کہ چیمپنئزٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہیں،غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا،پوری ٹیم بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔
کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ٹیم کا ہر کھلاڑی کپتان ہے، میں صرف ٹاس کرنے یا میڈیا سے بات کرنے کے لیے سامنے آتا ہوں تاہم، ہماری ٹیم میں ہر ایک کھلاڑی کی رائے کا حترام کیا جاتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئےزوروشور سے تیاریاں جاری ہیں اور ہم جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔بطور ٹیم ہم میں کچھ کمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بابر اعظم کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں، آنے والے میچز میں وہی اوپننگ کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کامزید کہنا تھا کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کا انہیں مظاہرہ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانی چاہیے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
