دیواجیت بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب

بی جے پی کےقریب سمجھے جانےوالےدیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈکے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ55سالہ  دیواجیت سائیکیا کو بی سی سی آئی کا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

 دیواجیت سائیکیا گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی کریں گے،وہ اس سے قبل بی سی سی آئی کے بورڈ میں شامل تھے اور بی سی سی آئی کے نگران سیکرٹری تھے۔

دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ فینز کے درمیان ایک غیر معروف شخصیت ہیں تاہم ان کے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

دیواجیت سائیکیا نےبطور وکٹ کیپر بلے بازفرسٹ کلاس کرکٹ میں4 میچزکھیلے جن میں انہوں نےمجموعی طور پر53 رنز اسکور کیے۔

Back to top button