منحرف ن لیگی ارکان کا پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ملاقات کی ، ملاقات کرنیوالوں میں مولانا غیا ث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری شامل ہیں۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما یونس انصاری، چیف وہپ سید عباس علی شاہ، ایم این اے حسین الٰہی، صوبائی وزیرحافظ عمار بھی موجود تھے۔

ن لیگ کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کاکہنا تھا چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضع داری کی سیاست کی ہے۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

سپریم کورٹ سے وزیراعظم کیخلاف دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کی استدعا

 

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا تھا کہ حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا، پرویز الٰہی نے عہدے کی آفر قبول کر لی ہے، ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا۔

Back to top button