پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو قتل کی دھمکیاں موصول

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں.
وزیر اعظم کے پاس گورنر راج نافذ کرنے کا اختیارنہیں رہا
عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں نور عالم خان کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جو حال بےنظیر بھٹو اور بشیر بلور کا ہوا تھا وہی آپ کا ہوگا. انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ تمہارے ساتھ اور تمہارے 3 بیٹوں کے ساتھ بھی یہی کچھ کیا جائے گا. اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ قیادت ہو گی.
