ڈی جی خان : پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

تونسہ ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا،دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہےکہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سےحملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

پنجاب پولیس کےمطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونےپر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کرلی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنےمیں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنےوالے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھاکر فرار ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی،ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں،سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

میو اسپتال لاہور : انجکشن کے ری ایکشن کے معاملے میں نرسز کی غفلت ثابت ہوگئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنےوالے اہلکاروں کو شاباش دیتےہوئے کہا ہےکہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کےسامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

Back to top button