اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں DGISPR کی اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، طلبہ اور طالبات کے لیے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں بہاولپور کے عوام کی تاریخی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

نشست کے دوران ملکی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی کے قیام میں پاک فوج کے اہم اور کلیدی کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ، نیز سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے تصور، اس کے مقاصد اور اس حوالے سے آگاہی کے اقدامات کو سراہا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے میڈیا لٹریسی نہایت اہم ہے، جو منفی پروپیگنڈے اور دشمن کے بیانیے سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

شرکاء اور مدارس کے طلبہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کے وقار کو بلند رکھا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

Back to top button