موم بتی بجھانے والی موبائل ایپ کی دھوم

ایپل سٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’بلوئر‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے۔ یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر (تقریباً 350 پاکستان روپے) ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ ایپل اسٹور پر تفریحی ایپس کی کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں
اسے تیار کرنے والے ادارے ’کیونیو‘ کے مطابق، یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے، یہ ہوا بہت زوردار تو نہیں لیکن اتنی طاقتور ضرور ہوتی ہے کہ سالگرہ کے کیک پر جلنے والی چھوٹی موم بتیاں آسانی سے بجھا سکتی ہے۔ آئی فون کے علاوہ یہ آئی پیڈ اور آئی پوڈ کےلیے بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ آئی او ایس/ آئی پیڈ او ایس 11.0 یا ان کے بعد والے ورژنز ہی کو سپورٹ کرتی ہے۔
